دہشت گردی کوفروغ دینے والے ایک لاکھ 25 ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 فروری 2016
ہم دہشت گردی کے فروغ کے لیے ٹوئٹر کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، ٹوئٹر انتظامیہ فوٹو: فائل

ہم دہشت گردی کے فروغ کے لیے ٹوئٹر کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، ٹوئٹر انتظامیہ فوٹو: فائل

کیلفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر نے ایک برس کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز‘ پیغامات شائع کرنے پر معطل ایک لاکھ 25 ہزارسے زائد اکاؤنٹس معطل کیے ہیں۔

ٹوئٹرکی جانب سے جاری کئے گئے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے ٹوئٹرکی انتظامیہ دہشت گردی کے فروغ کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کے استعمال کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز، پیغامات شائع کرنے پر2015 کے وسط سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزارسے زائد اکاؤنٹس معطل کیے ہیں۔ معطل کیے گئے زیادہ تر اکاؤنٹس داعش سے متعلق ہیں۔

توئٹرانتطامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس قسم کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیم میں اضافہ کیا ہے تاکہ تیزی سے کام کیا جاسکے، ہم نے نتائج دیکھے ہیں، جن میں اکاونٹس کے معطل کیے جانے میں اضافہ اوراس قسم کی سرگرمیوں کو ٹوئٹر سے دور رکھنا شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔