عمران خان کی دماغی حالت پرترس آتا ہے،عابد شیرعلی

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 فروری 2016
نجاب کی فکرکرنے والے اپنی مرضی کاکام اپنے صوبے میں کریں، عابد شیر علی فوٹو: فائل  

نجاب کی فکرکرنے والے اپنی مرضی کاکام اپنے صوبے میں کریں، عابد شیر علی فوٹو: فائل  

فیصل آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی دماغی حالت پرترس آتا ہے ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اورپاکستان اسٹیل کو پیسے دے دے کرتھک گئے ہیں ، قومی اداروں کو بے رحمی سے تباہ نہیں کرنے دیں گے، پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کریں گے،ہم پی آئی اے کودنیا کی بہترین ایئرلائن بنائیں گے، پی آئی اے کے کسی ملازم کی نوکری نہیں جائے گی۔ پی آئی اے ملازمین کےاحتجاج میں 2 انسانی جانیں گئیں، جس جا سب سے زیادہ دکھ ہمیں ہے۔ حکومت ان نقاب پوش کرائےکےقاتلوں کو سزادے گی۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پنجاب کی فکرکرنے والے اپنی مرضی کاکام اپنے صوبے میں کریں، مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو خیبر پختونخوا میں ومقع دیا، جس پر انہیں ہمارا شکر گزار ہونا چاہیے۔ عوام انہیں اچھی طرح پہچان چکے ہیں اس لئے اب وہ دوسرے کے احتجاج میں تقرریں کر تے ہیں، عمران خان کی دماغی حالت پرترس آتا ہے ان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ عمران خان شہبازشریف سے کام کرنے کاطریقہ سیکھ لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔