آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن کی ملاقات

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 فروری 2016
ملاقات میں علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛فائل

ملاقات میں علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال سمیت افغانستان کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امریکی نمائندہ خصوصی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔