ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،سڑک کنارے نصب بم برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 7 فروری 2016
کولر میں نصب بم  ریموٹ کنٹرول سے اڑایا جانا تھا فوٹو : فائل

کولر میں نصب بم ریموٹ کنٹرول سے اڑایا جانا تھا فوٹو : فائل

کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ڈیرہ بگٹی میں سڑک کنارے نصب بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کو سڑک کنارے مشکوک کولر کی اطلاع دی۔ جس پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ۔ بی ڈی ایس نے کولر میں موجود  بم کو ناکارہ بنادیا ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ کولر میں رکھا گیا بم دیسی ساختہ  اور اس کا وزن  30 کلو سے زائد تھا ۔  جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا جانا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایف سی کے اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔