نوشہرہ میں پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑلی، 3 ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 7 فروری 2016
لزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، پولیس حکام : فوٹو : فائل

لزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ، پولیس حکام : فوٹو : فائل

نوشہرہ: پولیس نے جی ٹی رود پر سرچ آپریشن کے دوران گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے 3 ملزمان کو حراست مین لےلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں حکیم آباد کے قریب جی ٹی روڈ پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ پولیس نے گاڑی میں سوار تینوں افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت محمد نعیم ، انورحسین بابک اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان کا تعلق بونیر سے ہے، ملزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔