سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جلد ہی ’اینی میٹڈ گف‘ بٹن متعارف کرائے گی

ویب ڈیسک  اتوار 7 فروری 2016
ٹوئٹر کی جانب سے ایک بٹن کی آزمائش کی جارہی ہے جس کے بعد پوسٹ میں اینی میٹڈ گفس شامل کی جائیں گی۔  فوٹو: فائل

ٹوئٹر کی جانب سے ایک بٹن کی آزمائش کی جارہی ہے جس کے بعد پوسٹ میں اینی میٹڈ گفس شامل کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

سان فرانسسكو: ٹوئٹر کمپنی خاموشی سے ایک بٹن پر کام کررہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹ میں ’ اینی میٹڈ گفس‘ شامل کرسکیں گے۔

اب ٹوئٹر کے ذریعے تصاویر، سروے اور پولز کے درمیان گفس شامل کی جاسکتی ہے جو موبائل میں بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرینڈنگ اور اپنے موڈ کو بھی مختلف گفس کے ذریعے ظاہر کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل فیس بک اور ٹمبلر بھی پوسٹ میں اینی میشن گفس کی سہولت فراہم کرچکے ہیں۔ توقع ہے کہ ٹویٹر تھرڈ پارٹی کے ذریعے گفس کی سہولت فراہم کرے گی تاہم ٹوئٹرنے اس کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے لیکن ٹوئٹر صارفین اس سہولت کے منتظر اور اسے جاننے کے لئے مضطرب ہیں۔

تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے گفس ٹول کو چند مخصوص رضاکار آزما رہے ہیں اور اس کی روشنی میں اسے بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ فائنل ورژن کو غلطیوں سے پاک بناکر لانچ کیا جاسکے۔ دوسری جانب امریکا اور یورپ کے کئی صارفین نے نوٹ کیا ہے کہ ان کی ٹوئٹر ایپ پر گف کا بٹن نمودار ہوا ہے جس پر کلک کرتے ہی بہت سی تیار شدہ گفس دکھائی دیتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔