سابق بھارتی اولمپئن نریندر کی خودکشی

اسپورٹس ڈیسک  پير 8 فروری 2016
آنجہانی نے 1992 کے بارسلونا اور1996 کے اٹلانٹا اولمپکس میں شرکت کرنے کے بعد 1998 میں ارجنا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ فوٹو: فائل

آنجہانی نے 1992 کے بارسلونا اور1996 کے اٹلانٹا اولمپکس میں شرکت کرنے کے بعد 1998 میں ارجنا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ فوٹو: فائل

جالندھر: پنجاب پولیس کے سینئر پولیس افسر اور سابق اولمپئن نریندر سنگھ نے خودکشی کرلی، انھوں نے دو مرتبہ اولمپکس جوڈو ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

آنجہانی نے 1992 کے بارسلونا اور1996 کے اٹلانٹا اولمپکس میں شرکت کرنے کے بعد 1998 میں ارجنا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا، وہ پنجاب آرمڈ پولیس کیمپس میں واقع اپنی رہائشگاہ پر کمرے کے پنکھے سے لٹکے ہوئے پائے گئے، جنھیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوگئی، پولیس آفیشلز کے مطابق گذشتہ 2 برس سے معطلی کے سبب ایس پی کے عہدے پر رہنے والے نریندر شدید ڈپریشن میں تھے، انھیں دہلی میں پارکنگ کے معاملے پر فائرنگ میں قتل ہوجانے کے معاملے پر معطل کیاگیا تھا، پولیس معاملے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔