کراچی میں 2016 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ویب ڈیسک  پير 8 فروری 2016
بچے کو کم از کم 9 مرتبہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے، والدین کا موقف فوٹو: فائل

بچے کو کم از کم 9 مرتبہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے، والدین کا موقف فوٹو: فائل

 کراچی: گڈاپ سے شہر میں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ کی یو سی 7 کے رہائشی 3 سالہ اعجاز خان ولد شیر علی خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعجاز خان کے والدین کا کہنا ہےکہ بچے کو کم از کم 9 مرتبہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اعجاز خان رواں سال پہلا بچہ ہے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔