تھر میں حکومتی غفلت نے مزید 3 بچوں کی جان لے لی

 پير 8 فروری 2016

تھر میں حکومتی غفلت اور بے حسی کے باعث مزید 3 بچے غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔

صحرائے تھر میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، مٹھی اور ڈیپلو میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد تھرپارکر اور عمر کوٹ میں رواں سال کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد 192 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران تھر اور عمر کوٹ میں اب تک ہزاروں بچے غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔