کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی ، 52 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک  پير 8 فروری 2016
گرفتار افراد کے قبضے سے مشین گن ، پستول اور بھاری تعداد میں  گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ، پولیس، فوٹو:فائل

گرفتار افراد کے قبضے سے مشین گن ، پستول اور بھاری تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ، پولیس، فوٹو:فائل

کوئٹہ: شہر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر پولیس اور ایف سی نے پشتون آباد میں مشترکہ کارروائی کی جس میں 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 52 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے افراد کے قبضے سےناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس میں  مشین گنیں ، پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔