ساؤتھ ایشین گیمز ہاکی مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  پير 8 فروری 2016
پاکستان کی جانب سے پہلا گول فرید احمد جب کہ دوسرا ارسلان قادر نے کیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول فرید احمد جب کہ دوسرا ارسلان قادر نے کیا۔

گوہاٹی: ساؤتھ ایشین گیمزکے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

ساؤتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کی جانب سے بھر پور مقابلہ کیا گیا تاہم پاکستانی ٹیم ابتدا سے ہی جارحانہ انداز میں نظر آئی اور بھارت خلاف پے درپے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے پہلے ہی ہاف میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 2 گول داغ کر برتی حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول فرید احمد جب کہ دوسرا ارسلان قادر نے کیا۔

بھارتی ٹیم دوسرے  ہاف میں میچ بچانے اور مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوششوں میں مصروف رہی لیکن پاکستانی ہاکی ٹیم کے دفاعی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے تمام حملے ناکام بنادیے تاہم بھارتی ٹیم صرف ایک ہی گول کرپائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔