فلموں اور ڈراموں کامعیاربہتر نہ بنایاتوسب پچھتائیں گے،نور

آئی این پی  منگل 9 فروری 2016
فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دل افسردہ ہو جاتا ہے اور دعا کرتی ہوں کہ اس کے حالات بہتر ہو جائیں گے، نور

فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دل افسردہ ہو جاتا ہے اور دعا کرتی ہوں کہ اس کے حالات بہتر ہو جائیں گے، نور

 لاہور: اداکارہ نور نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے معیار کو بہتر نہ بنایا گیا تو سب پچھتائیں گے۔

بھارتی شوبز کی کامیابیاں وہاں کروڑوں کی سرمایہ کاری اور نئے لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کی وجہ ہے۔نور نے کہا کہ میں نے فلموں اور ڈراموں میں جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں اور اب بھی کسی ایسی فلم اور ڈرامہ میں کام نہیں کروں گی جو غیر معیاری ہو بلکہ معیار ہی میری پہلی ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دل افسردہ ہو جاتا ہے اور دعا کرتی ہوں کہ اس کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔