وزیراعظم 10 فروری کوایل این جی معاہدے پردستخط کے لیے قطرجائیں گے

آئی این پی  منگل 9 فروری 2016
قطرکیساتھ ایل این جی کامعاہدہ طے پاگیاہے،وزیر پٹرولیم:فوٹو: فائل

قطرکیساتھ ایل این جی کامعاہدہ طے پاگیاہے،وزیر پٹرولیم:فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کل 10 فروری کودوروزہ دورے پر قطرجائیں گے جہاں وہ ایل این جی منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈارودیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطرکیساتھ ایل این جی کامعاہدہ طے پاگیاہے اور وزیراعظم 10 فروری کو قطر جائیں گے جب کہ  وہ قطرکے امیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔