گجرات میں آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ گرنے سے 2 پائلٹ شہید، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  منگل 9 فروری 2016
حادثے کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور تربیتی پائلٹ کیپٹن احمد شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ ایکسپریس

حادثے کے نتیجے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر اظہر اور تربیتی پائلٹ کیپٹن احمد شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ ایکسپریس

گجرات: گجرات میں آرمی ایوی ایشن کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گجرات میں چناپ پل کے قریب آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ گوجرانوالہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جب کہ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بھی شہید ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹرپائلٹ میجراظہر اور تربیتی پائلٹ کیپٹن احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث طیارہ چناب پل کے قریب گرکر تباہ ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔