کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب ڈمپر اور بس میں تصادم سے 18 افراد زخمی

ویب ڈیسک  منگل 9 فروری 2016
حادثہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوٹو؛فائل

حادثہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ فوٹو؛فائل

 کراچی: سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر اور بس میں تصادم سے 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کےقریب ڈمپر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو ذرائع  کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس سے بے قابو بس اور ڈمپر میں تصادم ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور کا بھی کچھ پتا نہیں چل سکا ہے جب کہ بس میں سوار مسافروں کی تعداد بھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔