حصص مارکیٹ مندی کی زدمیں آنے سے 262پوائنٹس کی کمی

بزنس رپورٹر  بدھ 10 فروری 2016
کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 ہوگیا   فوٹو: آئی این پی/فائل

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 ہوگیا فوٹو: آئی این پی/فائل

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج 11 کاروباری سیشنز میں تیزی کے بعد منگل کو مندی سے دوچار ہوگئی جس سے انڈیکس کی 3نفسیاتی حدیں گرگئیں۔

ماہرین اسٹاک کے مطابق عالمی سطح پر حصص کی تجارت میں مندی کے اثرات اور آئل، فرٹیلائزر، سیمنٹ سیکٹر میں غیرملکی سرمائے کے انخلا اور مقامی سرمایہ کاروں کی بینکنگ سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کے ساتھ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کریکشن نے بھی مندی میں اہم کردار ادا کیا، سرمایہ کاروں کے33 ارب 40 کرو ڑروپے ڈوب گئے۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 160.27 پوائنٹس گھٹ کر18963.84 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 410.78 پوائنٹس کمی سے 55054.99 اور آل شیئراسلامک انڈیکس 116.36 پوائنٹس گر کر 15313.59 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت2.45 فیصد کم رہا اور14 کروڑ84 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار325 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں89 کے بھاؤ میں اضافہ، 225 کے داموں میں کمی اور11 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔