ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 10 فروری 2016
گیند والے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی۔ فوٹو: فائل

گیند والے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی۔ فوٹو: فائل

سڈنی: کوکابورا نے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کیلیے نئی پنک گیند متعارف کرادی ہے جس کی سیم سیاہ رنگ کی ہے۔

یہ گیند گذشتہ برس ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑیوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے،اسے اب رواں برس آسٹریلوی ہوم سیزن میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف 2 مجوزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز میں استعمال کیا جائے گا۔ گیند ساز ادارے کا کہنا ہے کہ بلیک سیم سے گیند پر نظریں جمائے رکھنے میں زیادہ مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔