تیل سے بجلی پیدا کرکے ملکی خزانے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے، مشرف

اسٹاف رپورٹر  بدھ 10 فروری 2016
نوجوانوںکی ذمے داری ہے کہ وہ ملکی وقار کیلیے سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچیں، سابق صدر
فوٹو: فائل

نوجوانوںکی ذمے داری ہے کہ وہ ملکی وقار کیلیے سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچیں، سابق صدر فوٹو: فائل

 کراچی:  سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ حکومت تیل سے بجلی پیدا کر کے ملکی خزانے پر بوجھ ڈال رہی ہے، ملکی ترقی نوجوانوںکے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

کراچی اسپیچ اینڈ ڈیکلیمیشن سوسائٹی (کے ایس ڈی ایس) اور اقرا یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ڈی ایچ اے گالف کلب میں ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کے موضوع پر قومی مقابلہ تقریر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب ملک سے باہرجاتے ہیں تو لسانی اور صوبائی شناخت سے نہیں بلکہ ملکی شناخت سے پہچانے جاتے ہیں، نوجوانوںکی ذمے داری ہے کہ وہ ملکی وقارکوخاطر میں رکھتے ہوئے سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں سوچیں، حکومت کی بھی ذمے داری ہے کہ نوجوا نوںکے مستقبل کیلیے کام کرے اورزیادہ سے زیادہ مواقع ہونہار نوجوانوں کو فراہم کیے جائیں۔

اس طر ح کے مقابلے نوجوانوںکی تر بیت اورکردارسازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سابق صدر نے مزیدکہاکہ بجلی کا سب سے سستاذریعہ پانی سے بجلی بنانے کا ہے، ہوا، سورج کی روشنی،کو ئلے اورایٹمی توانائی سے بھی سستی بجلی بنائی جاسکتی ہے مگر حکومت تیل سے بجلی بنا رہی ہے جوقومی خزانے پر بوجھ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔