تحریک انصاف کا وفاق کیخلاف ملک گیراحتجاجی تحریک چلانے کا لائحہ عمل طے

عمیر علی انجم  بدھ 10 فروری 2016
ہ پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے،اسد عمر:فوٹو: فائل

ہ پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے،اسد عمر:فوٹو: فائل

 کراچی:  حکمراں مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کے لیے لائحہ طے کرلیاہے ۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس حوالے سے کل پارٹی کی مرکزی قیادت کااہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیاہے۔

اس اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی کیے جاسکتے ہیں۔ رابطہ کرنے پرتحریک انصاف کے سینئررہنمااوررکن قومی اسمبلی اسدعمرنے ایکسپریس کوبتایاکہ پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔