پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ،سابق بھارتی سفارتکارکوقید کا سامنا

آن لائن  بدھ 10 فروری 2016
فراہم کردہ شواہد بادی النظر میں کافی ہیں، دہلی ہائیکورٹ:فوٹو:فائل

فراہم کردہ شواہد بادی النظر میں کافی ہیں، دہلی ہائیکورٹ:فوٹو:فائل

نئی دہلی:  پاکستان کیلیے مبینہ جاسوسی کرنے والی انڈین فارن سروس کی سابق افسر مادھوری گپتا کو بھارت کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

56 سالہ مادھوری انڈین سفارتخانے کے انفارمیشن سروس میں کام کرتی رہی ہیں جن پرپاکستان کیلیے مبینہ جاسوسی کرنے کا الزام ہے جس کے لیے انہیں قید کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ انھیں اپریل 2010 میں مشاورت کی غرض سے واپس نئی دہلی طلب کیا گیا جس کے بعد ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

گرفتاری کے فوری  بعد مادھوری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکل کو پھنسایا جا رہا ہے اور یہ کہ پولیس ان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی جب کہ دہلی ہائیکورٹ کے مطابق فراہم کردہ شواہد بادی النظر میں کافی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔