پتہ نہیں شادی ہوتی ہے یا نہیں لیکن 3،4 بچے ضرور چاہئیں، سلمان خان

ویب ڈیسک  بدھ 10 فروری 2016
اداکارنے ماضی میں بالی ووڈ اداکاروں سمیت متعدد کے ساتھ گہری دوستی رہی ہے جو تاحال کسی سے بھی کامیاب نہ رہ سکی۔:فوٹو:فائل

اداکارنے ماضی میں بالی ووڈ اداکاروں سمیت متعدد کے ساتھ گہری دوستی رہی ہے جو تاحال کسی سے بھی کامیاب نہ رہ سکی۔:فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ خان کے لیے شادی کا معاملہ شائد اتنا اہم نہ ہو لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے ان کی شادی بہت اہم ہے یہی وجہ ہے کہ ان سے سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال شادی ہی کے بارے میں ہوتا ہے لیکن سلمان خان کہتے ہیں کہ پتہ نہیں وہ شادی کرتے بھی ہیں یا نہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 بچے ہوں۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں دبنگ خان نے ایک کالج کی تقریب میں شرکت کی، اس دوران ان سے سوال جواب کا سلسلہ بھی شروع ہوا، اسی دوران ہال میں ’’شادی، شادی‘‘ کی صدائیں بلند ہونے لگیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نعروں کی شکل اختیار کرلی۔ شادی کا شور کچھ تھما تو سلمان خان نے کہا کہ  وہ اپنی شادی کے بارے میں اب تک شکوک و شبہات کا شکار ہیں لیکن وہ یہ ضرور چاہتے ہیں کہ ان کے 3،4 پیارے پیارے بچے ہوں، میں جانتا ہوں کہ شادی کے بغیرایسا نہیں  ہو سکتا لیکن میں اس معاملے کو بھی دیکھ رہا ہوں۔

اداکارکا کہنا تھا کہ پہلے شادی کرنے کی عمر نہیں تھی لیکن اب عمر گزر گئی ہے جس پر وہ خوش ہیں۔ ان سے ان کے مداحوں کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تو ہٹ اینڈ رن کیس کے سلجھنے کے بعد شادی کرلیں گے جس پر اداکار نے کہا کہ کیس ابھی تک سلجھا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اداکارنے ماضی میں بالی ووڈ اداکاروں سمیت متعدد کے ساتھ گہری دوستی رہی ہے جو تاحال کسی سے بھی کامیاب نہ رہ سکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔