- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
پاکستان اوربھارت کودہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا، امریکا
واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی حالیہ کارروائیاں قابل ستائش ہیں جب کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان اور بھارت کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق موثر کارروائیاں کیں لیکن پاکستان کو اب بھی دہشت گرد گروپوں سے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورت حال کشیدہ ہے، دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنا ہو گا، خطے میں قیام امن اور استحکام پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ذمےداری ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لئے 4 ٹریلین ڈالر کا مجوزہ امریکی بجٹ منظوری کے لیے کانگریس کو بھجوا دیا ہے جس میں سے 86 کروڑ ڈالر پاکستان کیلئے مختص کئے گئے ہیں، اس رقم میں سے 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فوجی سازو سامان، اعانتی فنڈ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے رکھے گئے ہیں۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ افغانستان عدم استحکام کا شکار اورخطرناک ملک ہے تاہم پاکستان اوربھارت نےافغانستان میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز کی بہتری کے لئے کوششیں کرتا رہے گا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹیو کی حمایت جاری رکھےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔