کراچی میں پائپ لائن کی تنصیب کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدورجاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 10 فروری 2016
ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس منصوبے کے تحت پائپ لائن بچھانے کے لئے مزدورکھدائی کے کام میں مصروف تھے فوٹو:فائل

ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس منصوبے کے تحت پائپ لائن بچھانے کے لئے مزدورکھدائی کے کام میں مصروف تھے فوٹو:فائل

 کراچی: نارتھ کراچی میں پائپ لائن کی تنصیب کے کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن بس منصوبے کے تحت پائپ لائن بچھانے کے لئے مزدورکھدائی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گرگیا۔ تودہ گرنے کے نتیجے میں 2 مزدوردب گئے ۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں مزدوروں کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ایڈیشنل سرجن عباسی اسپتال روہینہ حسن کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدروں کی شناخت یاسراورعظیم کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں واٹربورڈ کا پائپ لائن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔