- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
ملک میں موجود دہشت گردوں کو دشمن خفیہ ایجنسیاں فنڈز فراہم کررہی ہیں، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے ملک میں دہشت گردوں کے ہمدرد موجود ہیں جو انہیں پناہ فراہم کرتے ہیں جب کہ ان دہشت گردوں کو ہماری دشمن خفیہ ایجنسیاں فنڈز فراہم کررہی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں قومی سلامتی کے امور اور ملک میں اندرونی و بیرونی خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت افغان مفاہمتی عمل کا جائزہ لیا گیا اور پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس کے دوران آپریشن کے نتیجے میں قبائلی متاثرین کی باعزت و بروقت ان کے گھروں کو واپسی بھی زیر بحث آئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک کے اندر دہشت گردوں کے سہولت کار اور ہمدرد موجود ہیں جو انہیں تحفظ اور پناہ فراہم کرتے ہیں جب کہ دشمن خفیہ ایجنسیاں ان دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے منظم اور ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے، ملک میں پائیدار امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان میں دیرپا امن کے لیے انتہائی پر امید ہوں، ہم پاک سرزمین کو دہشت گردوں سے صاف کریں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک پیچیدہ جنگ ہے، دہشت گردی کے خلاف متحد اور ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے جب کہ اس کے خلاف کامیابی کے لیے متحدہ رد عمل درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی ہمت، مزاحمت اور فورسز کی پیشہ وارانہ اہلیت ہی ہمارا حقیقی اثاثہ ہے، ہم جنگ سے متاثرہ علاقوں کی سماجی و اقتصادی بحالی اور خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔