افریقی ملک کیمرون میں جنازے کے دوران 2 خواتین خودکش بمبار کا حملہ، 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 10 فروری 2016
دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، مقامی میڈیا، فوٹو؛فائل

دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، مقامی میڈیا، فوٹو؛فائل

یونڈی: وسطیٰ افریقی ملک کیمرون میں 2 خاتون خود کش بمبار کے حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطیٰ افریقی ملک کیمرون میں 2 خاتون خود کش بمبار کے حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 2 خود کش حملہ آور خواتین علاقے میں نماز جنازہ کی آخری رسومات میں شریک ہوئیں اور اس دوران خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔