انوشکا سے علیحدگی کے بعد کوہلی ’مجنوں‘ بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 11 فروری 2016
کوہلی اور انوشکا کے درمیان شادی کے حوالے سے اختلاف پر علیحدگی ہوئی۔ فوٹو: فائل

کوہلی اور انوشکا کے درمیان شادی کے حوالے سے اختلاف پر علیحدگی ہوئی۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اپنی دوست اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے علیحدگی کے بعد’مجنوں‘ بن گئے۔

ویرات کوہلی ان کی حالت ان دنوں ناکام عاشق کی سی ہے، وہ ٹویٹر پر اپنا دل ٹوٹنے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں، انہوں نے اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس کے نیچے لکھا کہ میرا دل ٹوٹ چکا ہے تاہم کچھ دیر بعد اسے ہٹا دیا۔

جس پر شائقین کی جانب سے سخت رد عمل پر دوبارہ وہی تصویر شیئر کرنے پر مجبور ہونا پڑا، کوہلی نے لکھا کہ’لگتا ہے کہ تصویر ہٹا کر میں نے کوئی جرم کر دیا ہے، لیں پھر سے وہی تصویر حاضر ہے‘۔ ذرائع کا کہان ہے کہ کوہلی اور انوشکا کے درمیان شادی کے حوالے سے اختلاف پر علیحدگی ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔