سفارشات پر عملدرآمد: بھارتی بورڈ کو1600کروڑ روپے کے نقصان کا خطرہ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 11 فروری 2016
بی سی سی آئی کو نشریاتی حقوق کی مد میں 2000 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے۔ فوٹو؛ فائل

بی سی سی آئی کو نشریاتی حقوق کی مد میں 2000 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے۔ فوٹو؛ فائل

نئی دہلی:  لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو 1600 کروڑ روپے کے نقصان کا خطرہ ہے۔

کمیٹی نے دوران میچ اوورز کے اختتام یا وکٹ گرنے کے بعد ٹی وی پر اشتہارات چلانے پر پابندی کی تجویز دی ہے، اس کے مطابق صرف لنچ، ٹی یا ڈرنک بریک کے دوران ہی ٹی وی پر اشتہارات چلائے جانے چاہئیں، اس وقت بی سی سی آئی کو نشریاتی حقوق کی مد میں 2000 کروڑ کی آمدنی ہوتی ہے، اگر یہ تجویز مان لی گئی تو صرف 400 کروڑ روپے کی آمدنی باقی بچے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔