گائے کا گوشت کھانے والوں کے ہریانہ داخلے پر پابندی کی تجویز

آئی این پی  جمعرات 11 فروری 2016
گائے کا گوشت کھانے والوں کا ریاست ہریانہ میں داخلہ بند کر دیا جائے، وزیر صحت۔ فوٹو: فائل

گائے کا گوشت کھانے والوں کا ریاست ہریانہ میں داخلہ بند کر دیا جائے، وزیر صحت۔ فوٹو: فائل

چندھی گڑھ:  بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلمان دشمنی پاگل پن میں تبدیل ہوگئی اور وزیر صحت نے گائے کا گوشت کھانے والوں کا ریاست ہریانہ میں داخلہ بند کرنے کا مشورہ دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں گائے کے گوشت کھانے پر نیا تنازع سامنے آگیا۔ وزیر صحت ہریانہ انیل وج نے شر انگیز تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے کا گوشت کھانے والوں کا ریاست ہریانہ میں داخلہ بند کر دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔