سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال

ویب ڈیسک  جمعرات 11 فروری 2016

اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر بروقت ہوجاتی تو سیلابوں سے اتنی تباہی نہ ہوتی، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر بروقت ہوجاتی تو سیلابوں سے اتنی تباہی نہ ہوتی، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال کردی۔

جسٹس گلزار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیرکے لئے ریفرنڈم کی درخواست کی سماعت کی۔ یہ درخواست عدالت عظمٰی نے گزشتہ سماعت کے دوران عدم پیروی کے باعث خارج کردی تھی تاہم مدعی کی درخواست پر اس کی دوبارہ سماعت ہوئی جس میں بیرسٹر ظفر اللہ خان نے موقف اختیار کیا کہ کالاباغ ڈیم کی تعمیر نہ ہونے سے ملک کو شدید بحرانوں کا سامنا ہے۔ اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر بروقت ہوجاتی تو سیلابوں سے اتنی تباہی نہ ہوتی، اس لئے عدالت عظمیٰ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو اس اہم منصوبے پر ریفرنڈم کرانے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے مدعی کا موقف سننے کے بعد درخواست کو دوبارہ بحال کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔