سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 11 فروری 2016
طبیعت بگڑنے پر سابق صدر کو کراچی کے پی این ایس شفا اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: بی بی سی

طبیعت بگڑنے پر سابق صدر کو کراچی کے پی این ایس شفا اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: بی بی سی

کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر پی این ایس شفا منتقل کردیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد آئی سی یو میں داخل کیا گیا تاہم کچھ ہی دیر میں ڈسچارج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پرکراچی کے پی این ایس شفا اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کرنے کے بعد آئی سی یو میں داخل کردیا تاہم کچھ ہی دیر بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو بلڈ پریشر بڑھنے پر اسپتال لے جایا گیا جب کہ وہ عارضہ قلب کے علاوہ کمر کے مہروں کے درد میں بھی مبتلا ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔