میکسیکو کی جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 50 قیدی ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 11 فروری 2016
جیل کو فوری طور پر چاروں طرف سے گھیر لیا گیا اور کسی بھی قیدی کو فرار نہیں ہونے دیا گیا ہے، حکام، فوٹو؛ اے ایف پی

جیل کو فوری طور پر چاروں طرف سے گھیر لیا گیا اور کسی بھی قیدی کو فرار نہیں ہونے دیا گیا ہے، حکام، فوٹو؛ اے ایف پی

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے شمال میں واقع جیل میں قیدیوں کے درمیان تصادم میں 50 قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ جیل سے دھواں اٹھتے بھی دیکھا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سٹی کے شمالی علاقے کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جو کچھ ہی دیر میں خوفناک تشدد میں بدل گیا اور اس کے نتیجے میں 50 قیدی ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو ٹی وی کے مطابق جیل سے دھواں بھی اٹھتے دیکھا گیا ہے جب کہ کئی ایمولینسیں روانہ اور پولیس کی بھاری نفری جیل کے اطراف تعینات کردی گئی ہے، قیدیوں کی رشتے داران سے ملنے کے لیے گیٹ سے کود کر جیل میں داخل ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہنگامہ کچھ قیدیوں کی جانب سے فرار کی کوشش کرنے کی وجہ سے ہوا جب کہ اسٹیٹ پبلک سیکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیل کو فوری طور پر چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے اور کسی بھی قیدی کو فرار نہیں ہونے دیا گیا جبکہ ہر چیز مکمل کنٹرول میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔