پاکستان پرامن ملک ہے لیکن ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کیلئے مجبورکیا گیا، سیکرٹری خارجہ

ویب ڈیسک  جمعـء 12 فروری 2016
جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے عالمی برادری سے مکمل تعاون کو تیار اور ہمارا نیوکلیئرپروگرام مکمل محفوظ ہے، اعزاز چوہدری، فوٹو؛فائل

جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے عالمی برادری سے مکمل تعاون کو تیار اور ہمارا نیوکلیئرپروگرام مکمل محفوظ ہے، اعزاز چوہدری، فوٹو؛فائل

 اسلام آباد: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن اور ذمہ دار ملک ہے لیکن ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے لئے مجبورکیا گیا۔

سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کا انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیزمیں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن اورذمہ دارملک ہے، پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اصولوں پرکاربند ہے، پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ کا حامی ہے لیکن ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے لئے مجبورکیا گیا، جوہری عدم پھیلاؤ کے لئے عالمی برادری سے مکمل تعاون کو تیار ہیں اور ہمارا نیوکلیئرپروگرام مکمل محفوظ ہے۔

اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی کے وژن پرعمل پیرا اور خطے میں امن و استحکام کے لئے کوشاں ہے، ہم دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تمام فلاحی شعبوں میں کام کرنے کو تیارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام طاقت کے توازن کے لئے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔