انتظامیہ نے پیر سے باچا خان یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 12 فروری 2016
پولیس کی جانب سے بھی باچا خان یونیورسٹی کو این او سی جاری کردی گئی ہے، ترجمان یونی ورسٹی

پولیس کی جانب سے بھی باچا خان یونیورسٹی کو این او سی جاری کردی گئی ہے، ترجمان یونی ورسٹی

چار سدہ: باچا خان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جامعہ کو حملے کے 26 روز بعد پیر سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق باچا خان یونیورسٹی کے حوالے سے سیکورٹی ریویوکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈی پی اواورمختلف ڈیپارٹنمنٹ ہیڈزنے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس سے قبل سیکورٹی ریویو کمیٹی کے ارکان نے یونیورسٹی کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ترجمان باچا خان یونیورسٹی سعید خان خلیل کے مطابق پیرسے باچا جان یونیورسٹی کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائےگا جب کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کھلنے کے بعد سیکیورٹی گارڈزاور اسٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں جب کہ پولیس کی جانب سے بھی باچا خان یونیورسٹی کو این او سی جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک پروفیسر اور 13 طلبا سمیت 20 افراد شہید اور50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔