پی ایس ایل؛ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 فروری 2016
روی بوپارا کو 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے اور 6 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ دی گیا ۔  فوٹو: پی ایس ایل

روی بوپارا کو 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے اور 6 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ دی گیا ۔ فوٹو: پی ایس ایل

شارجہ: پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور کی جانب سے کرس گیل اور کیمرون ڈیلپوٹ نے اننگز کا آغاز اور ٹیم کو 98 رنز کا شاندار اور جارحانہ اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا تاہم4 گیندوں کے فرق سے لاہور کے 3 اہم کھلاڑی ڈلپورٹ 55، کرس گیل 37 اور کپتان براؤ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے جس سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔ عمر اکمل اور محمد رضوان نے کچھ مزاحمت کی لیکن روی بوپارا نے ایک ہی اوور میں رضوان کو 12، حماد اعظم اور نوید یاسین کو صفر رنز پر آؤٹ کرکے کراچی کی پوزیشن مزید مستحکم کی۔

کراچی کی جانب سے روی بوپارا نے 6 وکٹیں، اسامہ میر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بوپارا کو 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے اور 6 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ دی گیا ۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان ڈیون براؤو نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی جب کہ کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک خود نعمان انور کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے لئے آئےاور ٹیم کو 54 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 54 کے مجموعی اسکور پر نعمان انور 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جیمز ونس بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ شعیب ملک بوپارا کے ہمراہ اسکور کے لر آگے چلے اور 13 ویں اوور میں 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، عماد وسیم اور شکیب الحسن بھی زیادہ اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے، عماد 11 اور شکیب 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم روی بوپارا او ر مشفق الرحیم نے جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے لاہور کو اچھا ٹارگٹ دینے میں مدد فراہم کی، بوپارا 17 اور مشفق الرحیم 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور کی جانب سے ذوہیب خان اور ظفر گوہر نے 2،2 جب کہ کیون کوپر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔