کراچی میں ویلنٹائن ڈے پر سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 12 فروری 2016
کمشنر کراچی کی درخواست پر سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری، فوٹو؛ فائل

کمشنر کراچی کی درخواست پر سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری، فوٹو؛ فائل

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر سمندر میں نہانے پرپابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سمندرمیں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 فروری کو سی ویوکے ساحل پر نہانے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت سمندر میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی جب قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ سمندر میں نہانے پر پابندی کمشنر کراچی کی درخواست پر لگائی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔