- سندھ اور بلوچستان میں گیس و خام تیل کی پیداوار میں اضافہ
- چین کی موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان
- آرمی چیف اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، سرحدی سلامتی اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
- اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا ہوگا، وزیر خزانہ
- غیر ملکی وفود کی آمد، شاہراہ فیصل سمیت کراچی کی مختلف شاہراہیں بند رہیں گی
- شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی پیشکش واپس لے لی
- بھارتی ہٹ دھرمی؛ پاکستانی زائرین امیرخسرو کے عرس میں شرکت کیلیے ویزا کے منتظر
- پاک ایران صدور کی ملاقات، غزہ کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے پر زور
- پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ
- وساکھی میلہ اورخالصہ جنم منانے کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ
- تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی انٹیلیجنس چیف مستعفی
- سائفر کیس میں شک کا پورا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو گاڑی دینے کا وعدہ پورا کردیا
- سندھ بھر میں سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے پر پابندی عائد، مقدمہ درج کرنے کا حکم
- چند صارفین کی عدم ادائیگی پر سب کی بجلی منقطع کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، ناصر شاہ
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا
- آئی پی ایل: آؤٹ دینے پر امپائر سے بحث، ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد
- بلوچستان میں پہلی ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
- ہانگ کانگ اور سنگاپور میں دو بھارتی برانڈز کے مصالحوں پر پابندی عائد
پینسل چبانے سے سردرد سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے، طبی ماہر
لندن: ڈاکٹروں کے مطابق دردِ سر کی اہم وجوہ میں دباؤ، تھکاوٹ، جذباتی اتار چڑھاؤ وغیرہ شامل ہیں اور دونوں دانتوں کے درمیان پینسل چبانے سے اس کیفیت کو بہت حد تک دورکیا جاسکتا ہے۔
لندن کی ایک ممتاز خاتون ڈاکٹر کے مطابق دردِ سر کی اہم وجوہ میں چہرے ، گردن ، ناک اور کھوپڑی پر پڑنے والا دباؤ شامل ہے اور معلوم نہیں ہوتا کہ درد کس وجہ سے ہورہا ہے لیکن ہماری کنپٹیوں میں پنکھے جیسے پٹھوں میں اٹھنے والا درد ہی سر اور گردن میں درد کی وجہ بنتا ہے اور جبڑے کے جوڑ سے اٹھنے والی ٹیسیں بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہیں جن میں جبڑوں کو ہلانا اور دانت پیسنا بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق دانتوں کے درمیان پینسل چبانے سے آرام مل سکتا ہے کیونکہ اس عمل سے جبڑوں کو آرام ملتا ہے۔
ڈاکٹرکے مطابق دن میں ایک دو مرتبہ جبڑوں کےدرمیان پینسل چبانے سے جبڑوں کو راحت ملتی ہے اور سردرد کم ہوسکتا ہے کیونکہ جبڑے ہمارے چہرے کا اہم مگر پیچیدہ حصہ ہیں وہ پٹھوں اور ہڈیوں سے جڑے ہوتے ہیں اور ان پر گہرا اثر ڈالتے ہیں اس لیے پینسل چبانے سے جبڑوں میں آواز کے ساتھ تکلیف کا خاتمہ بھی ممکن ہے، جبڑے کے جوڑ کانوں کے آگے پائے جاتے ہیں اور نچلا جبڑا کھوپڑی سے جڑا ہوتا ہے ان کے درمیان کرکری ہڈیاں ہوتی ہے جو جبڑوں کو حرکت دیتی ہیں ان ہی کے پاس ایک چھوٹی ڈسک کھسک جاتی ہے جس سے سردرد اور تناؤ پیدا ہوتا ہے اور پینسل چبانے سے وہ ڈسک اپنی جگہ واپس آجاتی ہے۔
ڈاکٹر کے مطابق اگر جبڑے کے دباؤ اور تناؤ کا علاج نہ کیا جائے تو اس کی شدت بڑھنے سے جبڑا مستقل جام ہوسکتا ہے اور اس کے لیے پینسل کی ورزش مناسب علاج ہے۔ دیگر ماہرین کے مطابق ہمارے چہرے اور کھوپڑی پر 36 پٹھے (مسلز) ہوتے ہیں اور ان میں سے 20 جبڑے ، گردن اور سردردکی وجہ بن سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔