آرادھیاکے زخمی ہونے پرایشوریا میڈیاپر برس پڑیں

شوبز ڈیسک  ہفتہ 13 فروری 2016
دھکم پیل میں اچانک ان کی بیٹی آرادھیا بچن زخمی ہو گئیں جس پر اداکارہ غصے میں آگئیں فوٹو:فائل

دھکم پیل میں اچانک ان کی بیٹی آرادھیا بچن زخمی ہو گئیں جس پر اداکارہ غصے میں آگئیں فوٹو:فائل

ممبئی: بولی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اس وقت شدید غصے میں آگئیں جب وہ اپنی ونٹی وین سے باہر آنے کی کو شش کر رہی تھیں۔

اداکارہ جیسے ہی ونٹی وین کے دروازے پر پہنچیں تو چند صحافیوں نے انھیں روک کر سوال پوچھنے کی کو شش کی گئی۔ اسی دھکم پیل میں اچانک ان کی بیٹی آرادھیا بچن زخمی ہو گئیں جس پر اداکارہ غصے میں آگئیں اور اپنی خوش مزاجی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو کھری کھری سناتے ہوئے موقع سے چلی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔