قواعد کے برعکس کام کرنیوالی چارٹرڈ یونیورسٹیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

یوسف عباسی  ہفتہ 13 فروری 2016
وزیراعظم کی ہدایت پر کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ یقینی بنانے کیلیے نجی یونیورسٹیوں کی ازسرنو انسپکشن
  فوٹو: فائل

وزیراعظم کی ہدایت پر کوالٹی ایجوکیشن کا فروغ یقینی بنانے کیلیے نجی یونیورسٹیوں کی ازسرنو انسپکشن فوٹو: فائل

 لاہور:  ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے قواعد و ضوابط کے برعکس کام کرنیوالی ایک درجن سے زائد چارٹرڈ (نجی) یونیورسٹیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایچ ای سی ملک بھر کی تمام (نجی) چارٹرڈ یونیورسٹیزکی ازسرنو انسپکشن کر رہی ہے جس کا مقصد کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد چارٹرڈ یونیورسٹیاں جن میں صوبائی دارالحکومت کی بعض یونیورسٹیز بھی شامل ہیں، جہاں ایچ ای سی کے مقررکردہ قواعدوضوابط کے برعکس کام جاری ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایچ ای سی کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ناقص سہولیات رکھنے والی چارٹرڈ یونیورسٹیز کو مزید داخلوں سے روکا جائے گا جبکہ حد سے گزر جانے والی چارٹرڈ یونیورسٹیز کے این او سی منسوخ بھی کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس ضمن میں ایچ ای سی رپورٹ مرتب کر رہی ہے جس میں چارٹرڈ یونیورسٹیز میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کیخلاف طے شدہ ایکشن کے احامات جاری کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔