پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران 50 افراد گرفتار، اسلحہ اورمنشات برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 فروری 2016

 آپریشن اخوان آباد،شاہ ڈھنڈ اور شفتل بانڈہ میں سرچ آپریشن کیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

آپریشن اخوان آباد،شاہ ڈھنڈ اور شفتل بانڈہ میں سرچ آپریشن کیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

پشاور: پولیس کی جانب سے اخوان آباد،شاہ ڈھنڈ اور شفتل بانڈہ میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 50 افراد گرفتارجب کہ اسلحہ اورمنشات برآمد کی گئیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 50 افراد گرفتارجب کہ مختلف بور کا اسلحہ اور منشات بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن اخوان آباد،شاہ ڈھنڈ اور شفتل بانڈہ میں سرچ آپریشن کیا گیا  جب کہ اس دوران گرفتار ہونے والے افراد میں غیرقانونی طور پر مقیم 10 افغان باشدے بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔