- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
آزاد کشمیرمیں پیپلز پارٹی اورن لیگی کارکنوں کے درمیان تصادم میں 2 جیالے جاں بحق
آزاد کشمیر: نکیال میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے نکیال میں پیپلز پارٹی کی جانب سے جنرل ورکرز کنوشن جاری تھا ، اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سمیت پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اسی دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
کنونشن کی سیکیورٹی پر موجود پولیس نے سیاسی کارکنوں کو منشتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کردیا اسی دوروان متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال لے جاگیا تو طبی عملے نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ دوسرا شخص دوران علاج دم توڑ گیا تاہم اسپتال میں کئی زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دو کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے غنڈوں نے پر امن کارکنوں پر حملہ کرکے اپنی آمرانہ سوچ ظاہر کی، آج کا سانحہ نوازلیگ کے وزراء کی جانب سے وہاں جلسوں میں استعمال کی گئی اشتعال انگیز زبان کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازلیگ ہمارے کارکنوں پر اتنا ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کر سکے کیونکہ اس قسم کی سیاست کے اثرات سے وہ بھی بچ نہیں سکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔