مظفر آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 فروری 2016
پی سی او کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے : فوٹو : فائل

پی سی او کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے : فوٹو : فائل

مظفرآباد: پولیس نے گڑھی پن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک پی سی او کے تہہ خانے سے 100 کلو بارودی مواد اور 200 ڈیٹونیٹر برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرآباد کے علاقے گڑھی پن میں پولیس نے مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ایک پی سی او پر چھاپہ مارا۔ تلاشی کے دوران پی سی او کے تہہ خانے سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی سی او کے تہہ خانے سے 100 کلو گرام سے زائد بارودی مواد اور 200 ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں جب کہ ایک ملزم کو حراست میں لے کر اسے تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔