بھارت میں شدت پسند تنظیم کا ویلنٹائن ڈے منانے والے جوڑوں کی شادی کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 فروری 2016
شدت پسند تنظیم بجرنگ دل نے 10 سے زائد ٹیمیں بھی تیار کی ہیں جوویلنٹائن ڈے منانے والوں پر نظر رکھیں گی۔

شدت پسند تنظیم بجرنگ دل نے 10 سے زائد ٹیمیں بھی تیار کی ہیں جوویلنٹائن ڈے منانے والوں پر نظر رکھیں گی۔

نیو دہلی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں شدت پسند تنظیم ’’بجرنگ دل‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ جو کوئی جوڑا ویلنٹائن ڈے مناتے ہوئے پکڑا گیا اس کی اسی وقت شادی کروادی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں بھارتی شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ جو جوڑا 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے مناتے ہوئے پکڑا جائے گا اس کی اسی وقت شادی کروادی جائے گی اور اس مقصد کے لیے شدت پسند تنظیم نے 10 سے زائد ٹیمیں بھی تیار کی ہیں جو تفریح گاہوں، پارکوں اور ہوٹلوں سمیت دیگر مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے والوں پر نظر رکھیں گی۔

شدت پسند تنظیم بجرنگ دل رام گڑھ کے کو آرڈینیٹر کے مطابق ویلنٹائن کا تہوار مغربی ثقافت کا حصہ ہے جس سے بھارتی ثقافت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں لہٰذا ہم اس کا حصہ نہیں بن سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔