فواد کا فلم ’’ کپور اینڈ سنز‘‘ کے گانے ’’ لڑکی بیوٹی فل ‘‘ پر رقص

نیوز ڈیسک  اتوار 14 فروری 2016
فواد کو جیسے ہی اس بات کا اندازہ ہوا کہ ان کی ویڈیو بنائی جارہی ہے تو انھوں نے گانا اور رقص کرنا بند کردیا۔ فوٹو: فائل

فواد کو جیسے ہی اس بات کا اندازہ ہوا کہ ان کی ویڈیو بنائی جارہی ہے تو انھوں نے گانا اور رقص کرنا بند کردیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خان بظاہر نہایت خاموش طبع اور سنجیدہ نظر آتے ہیں، لیکن شاید ہی کوئی یہ جانتا ہوگا کہ وہ بھی کیمرے کے پیچھے کافی تفریح کرنیوالے انسان ہیں۔

اگر ہماری بات پر یقین نہیں آرہا تو خود یہ انسٹاگرام ویڈیو دیکھ لیں۔ شرمیلے فواد خان کی فلم ’’ کپور اینڈ سنز‘‘ کی تشہیری تصاویر کے ساتھ ساتھ فواد نے اپنی یہ مزاحیہ ویڈیو بھی مداحوں سے شئیر کی جس میں وہ فلم کا گانا ’’ لڑکی بیوٹی فل ‘‘ گاتے اور اس پر رقص کرتے دکھائی دیے۔

ہوا کچھ یوں کہ اس گانے کی ڈبنگ سے قبل فواد اسٹوڈیو میں اِس پر رقص میں مصروف تھے جب کہ ایک کیمرا چھپ کر ان کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ فواد کو جیسے ہی اس بات کا اندازہ ہوا کہ ان کی ویڈیو بنائی جارہی ہے تو انھوں نے گانا اور رقص کرنا بند کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔