عرب امارات پاکستانی پولٹری پرعائد پابندی جلد اٹھا لے گا،حکام

اے پی پی  اتوار 14 فروری 2016
 یواے ای کو پاکستان کیلیے بڑی اور اہم منڈی کی حیثیت کی حامل ہے، حکام وزارت تجارت،فوٹو:فائل

یواے ای کو پاکستان کیلیے بڑی اور اہم منڈی کی حیثیت کی حامل ہے، حکام وزارت تجارت،فوٹو:فائل

 اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کو پولٹری مصنوعات کی برآمد پر عائد پابندی جلد اٹھا لی جائے گی، اس وقت گوشت کی پروسیسنگ کرنیوالے 12مقامی اداروں کو متحدہ عرب امارات کو گوشت کی برآمد کی اجازت دی جا چکی ہے ۔

وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے یو اے ای کے حکام کو متعلقہ سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یواے ای کو پاکستان کیلیے بڑی اور اہم منڈی کی حیثیت کی حامل ہے ، متحدہ عرب امارات کو حلال گوشت، چاول اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کیلیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات عنقریب پاکستان سے پولٹری مصنوعات کی درآمدات کی اجازت دے دے گا جس سے ملک میں پولٹری کی صنعت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔