پٹھان کوٹ ایئربیس حملہ؛ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری

ویب ڈیسک  منگل 22 مارچ 2016
5 رکنی تحقیقاتی ٹیم 27 مارچ کوپہلے نئی دلی پہنچے گی جہاں سے وہ پٹھان کوٹ روانہ ہوگی فوٹو: فائل

5 رکنی تحقیقاتی ٹیم 27 مارچ کوپہلے نئی دلی پہنچے گی جہاں سے وہ پٹھان کوٹ روانہ ہوگی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: بھارت نے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے تحقیقات کرنے والی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کو ویزے جاری کردیئے ہیں۔

بھارتی ریاست پٹھان کوٹ پر حملے کی تحقیقات کرنے والی 5 رکنی پاکستانی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم  27 مارچ کو نئی دلی کے لیے روانہ ہوگی، تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب رائے طاہر کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں کرنل تنویر،کرنل عرفان مرزا،عظیم ارشد اور شاہد تنویر شامل ہیں۔ ٹیم نئی دلی کے بعد پٹھان کوٹ روانہ ہوگی جہاں حملہ آوروں سے متعلق معلومات اور بھارتی حکام کے پاس موجود شواہد کا تبادلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے گزشتہ ہفتے پاکستانی حکام کو پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لیے آنے کی اجازت دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔