- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
قادر پٹیل، انیس قائم خانی اور سلیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کاعلاج کرانے اور انھیں پناہ دینے کے الزام میں ملوث مفرورقادر پٹیل ، انیس قائم خانی اور سلیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، ملزمان کو 2 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیاہے۔
گزشتہ روز جیل حکام نے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم اور پاسبان کے جنرل سیکریٹری معظم کوفاضل عدالت میں پیش کیا تھا جب کہ ایم کیو ایم کے رہنمارؤف صدیقی اور نامزد میئر وسیم اختر عدالت میں موجود تھے۔ سماعت کے موقع پرتفتیشی افسرڈی ایس پی الطاف نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بیان دیاکہ سلیم شہزادکی گرفتاری کیلیے سیکیورٹی داخلہ کوخط لکھا ہے لیکن کوئی جواب نہیں ملا تاہم انیس قائم خانی کی گرفتاری کیلیے ڈیفنس میں واقع خیابان سحر گیا تھا تاہم انھیں بتایا گیا کہ وہ حیدرآباد مین ہیں تاہم وہ جلدعدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ تفتیشی افسر نے انیس قائم خانی کو عدالت میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی دی ہے۔
پی پی پی کے قادر پٹیل کی عدم گرفتاری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے قادر پٹیل، سلیم شہزاد اور انیس قا ئم خانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیا ،کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔سماعت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہماری صفائی مہم کے خلاف سازش ہورہی ہے،5دسمبر کوانتخابات ہوئے لیکن اختیارات اب تک التوا کا شکار ہیں، سندھ حکومت نے کراچی کوکچرا خانہ بنادیا ہے۔
اب کے ڈی اے بھی سندھ حکومت کے ماتحت ہوگئی ہے لہذا اس کا خدا حافظہے،مجھے اور میرے خاندان کو جان کا خطرہ ہے، دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ صفائی مہم چھوڑ دو،میں کراچی کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارا ساتھ دیں۔انھوں نے چوہدری نثار،حکومت سندھ،ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ سے دھمکیوں پر نوٹس لینے کی بھی اپیل کی ہے انھوں نے کہا کہ مجھے کچھ ہواتوذمے دارسندھ حکومت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔