گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نعمان جاوید ٹریفک حادثے میں شدید زخمی  

ویب ڈیسک  پير 28 مارچ 2016
نعمان جاوید کئی دن سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے جس کے باعث ممکنہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، دوستوں کا دعویٰ، فوٹو؛ فائل

نعمان جاوید کئی دن سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے جس کے باعث ممکنہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، دوستوں کا دعویٰ، فوٹو؛ فائل

 لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر گلوکار نعمان جاوید ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوکار نعمان جاوید گزشتہ رات لاہور میں پیش آنے والے کارحادثے میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اتفاق اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے جب کہ ڈاکٹرز کے مطابق  گلوکار کو شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب نعمان جاوید کے دوستوں کا کہنا ہے کہ نعمان جاوید کئی دن سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے جس کے باعث انہوں نے ممکنہ طور پر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلوکارہ فریحہ پرویز اور نعمان جاوید طویل عرصہ دوستی کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔