ڈی ویلیئرز نے سوئپ شاٹ میں یونس کواپنا استاد قرار دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 30 مارچ 2016
میں نے یونس خان کو دیکھ کر ہی سوئپ شاٹ کھیلنا سیکھا، ڈی ویلیئرز۔ فوٹو: فائل

میں نے یونس خان کو دیکھ کر ہی سوئپ شاٹ کھیلنا سیکھا، ڈی ویلیئرز۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  جنوبی افریقی اسٹار بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے سوئپ شاٹ میں  پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر یونس خان کو اپنا استاد قرار دے دیا۔

انھوں نے سابق انگلش کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر ناصر حسین کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے یونس خان کو دیکھ کر ہی سوئپ شاٹ کھیلنا سیکھا،ان کی وجہ سے ہی میرا کھیل کافی بہتر ہوا ہے، ڈی ویلیئرز نے مزید کہا کہ یونس خان گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں ٹاپ ایج کے خطرے سے بالکل نہیں گھبراتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔