شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکامی پر قوم سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک  بدھ 30 مارچ 2016

 کراچی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکامی اور خراب کارکردگی پر شاہد آفریدی نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں 20 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اور جب گراؤنڈ میں اترتا ہوں تو ملک اور قوم کے جذبات لیکر اترتا ہوں اور میں صرف عوام کو جواب دہ ہوں کوئی کچھ بھی کہے مجھے پرواہ نہیں لہذا ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں کیونکہ جو امیدیں قوم کو مجھ سے اور ٹیم سے تھیں میں ان پر پورا نہیں اتر سکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر معافی مانگ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔