لاہورمیں پولیس اورحساس اداروں کی کارروائی کے دوران مزید 6 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 30 مارچ 2016
پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی دو موریہ پل کے قریب کی گئی:فوٹو:فائل

پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی دو موریہ پل کے قریب کی گئی:فوٹو:فائل

 لاہور:  پولیس اورحساس اداروں  نے دو موریہ پل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مزید 6  دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں دو موریہ پل کے قریب پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد گرفتار کیے گئے جنہیں مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ لاہور کے بعد پنجاب بھر میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے جب کہ گزشتہ روزبھی آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 400 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔